مستحق خاندان کو رمضان میں 10

پختونخوا حکومت کا مستحق خاندان کو رمضان میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مستحق خاندانوں کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے رمضان پیکیج کا اعلان، خیبر پختونخوا حکومت کا مستحق خاندان کو رمضان میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ، اس حوالے سے صوبے کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، جس کے بعد مستحق خاندانوں میں‌10 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا دبنگ اعلان، صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ضرورت مند خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔ مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت صوبے میں 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، رمضان پیکیج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں کرپشن سکینڈل آشکار