2 اسرائیلیوں سمیت 183 فلسطینی رہا

غزہ جنگ بندی، 2 اسرائیلیوں سمیت 183 فلسطینی رہا کئے جائیںگے

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اور صیہونیوں کی جانب سے قیدیوں کو رہا کرنے کا سلسلہ جاری، 2 اسرائیلیوں سمیت 183 فلسطینی رہا کر دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے مزید 2 اسرائیلی قیدی رہا کرتے ہوئے انہیں خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کر دیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حماس کی جانب سے 2 اسرائیلی یرغمالیوں اوفر کالدرون اور یارڈن بیباس کو رہا کیا گیا ہے جبکہ تیسرے یرغمالی کو معاہدے کے مطابق بعد میں رہا کیا جائے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیسرے اسرائیلی یرغمالی کیتھ سیگل کو غزہ سٹی میں ریڈ کراس کے سپرد کیا جائے گا جبکہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 183 فلسطینیوں کو بھی آج ہی رہا کیا جائے گا۔
یاد رہے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اور صیہونیوں کی جانب سے قیدیوں کو رہا کرنے کا سلسلہ جاری، 2 اسرائیلیوں سمیت 183 فلسطینی رہا کر دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلباء کا استاد کو ہراساں کرنے کا واقعہ رپورٹ، ڈی ای او کاایکشن