ویب ڈیسک: پشاور میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر صدر خیبر یونین آف جرنلسٹ نے کہا کہ پیکا ایکٹ کو تمام صحافتی برادری نامنظور کرتی ہے، پیکا ایکٹ کو واپس کر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
کاشف الدین سید نے کہا کہ یہ ایکٹ صرف صحافیوں کے لئے نہیں، بلکہ حکومت کے خلاف بات کرنے پر دیگر پر بھی لاگو ہوتا ہے، اگر کسی نے حکومت کے خلاف بات کی تو ان کو بھی 3 سال قید ہوگی۔ ملک بھر کی صحافتی برادری آج پیکا ایکٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہے، پیکا ایکٹ کو واپس کر کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
صدر خیبر یونین آف جرنلسٹ کاشف الدین سید کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں پر ظالمانہ مقدمات درج کروانے کا نیا طریقہ بنایا گیا ہے، پیکا کالا قانون ہے، یہ کسی صورت قابل قبول نہیں، پیکا ایکٹ کے خلاف ہر محاظ پر راستہ روکا جائے گا، صحافیوں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں۔
