ویب ڈیسک: قلات آپریشن کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم منڈی نے کہا ہے کہ قلات میں ریاستی رٹ چیلنج کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم سیکورٹی فورسز کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے والے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں، قلات میں ریاستی رٹ کو چیلنج کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم سیکورٹی فورسز کیساتھ ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وطن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے میں شہادت پانے والے 18 بہادروں کو سلام پیش کرتے ہیں، قلات آپریشن کے شہداء کے ساتھیوں اور اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
