پٹواری سمیت 3افراد گرفتار

صوابی، اراضی میں جعلی انتقالات پر پٹواری سمیت 3افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں اینٹی کرپشن کی کارروائی کے دوران اراضی میں جعلی انتقالات پر پٹواری سمیت 3افراد گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات پر اینٹی کرپشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پٹواری سمیت 3افراد گرفتار کر لئے۔ ضلع صوابی کے علاقے رزڑ میں وراثتی اراضی میں جعلی انتقالات کے حوالے سے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں۔
ان شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن نے فوری حرکت میں آ کر تفصیلی انکوائری شروع کی۔ انکوائری میں وراثتی اراضی میں ریونیو اسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی انتقالات ثابت ہوگئے۔
جعلی انتقالات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جس میں نامزد پٹواری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، نومولود اغواء کرنی والی خاتون گرفتار، بچہ برآمد