پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاج

جنوبی وزیرستان، پی ایف یو جے کی کال پر پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع جنوبی وزیرستان میں پی ایف یو جے کی کال پر پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاج کیا گیا، پیکا جیسے کالے قوانین کو مسترد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا نے پی ایف یو جے کی کال پر پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاج کیا، اس موقع پر صدر وانا پریس کلب شہزادہ وزیر نے کہا کہ پیکا جیسے کالے قوانین کسی صورت قابل قبول نہیں۔
صحافیوں نے کہا ہے کہ سچ بولنے سے کسی بھی صحافی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، وفاقی حکومت خود اپنے لیے فیک نیوز پھیلانے کا راستہ ہموار کر رہی ہے، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیکا ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
صدر پریس کلب وانا نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیگی۔

مزید پڑھیں:  ٹل پارا چنار مین شاہراہ بند،اشیائے ضروریہ کی گاڑیاں پھنس گئیں