خیبرپختونخواکی جامعات میں وی سیز تعیناتی

خیبرپختونخواکی جامعات میں وی سیز تعیناتی پر آئینی بینچ 6فروری کو سماعت کریگا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 6فروری کو سماعت کریگا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں خیبر پختونخواہ کی 19 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت 6 فروری کو کرے گا۔
خیبر پختونخوا میں 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عہدے خالی ہیں، تحریک انصاف نے 2022 میں وائس چانسلرز کی تقریروں کا اشتہار دیا تھا، اس کے بعد نگران صوبائی حکومت کو الیکشن کمیشن نے وائس چانسلرز تقرری کی اجازت دی تھی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 2024ء میں اقتدار میں آکر نگران حکومت کی سفارشات مسترد کر دی تھیں، جبکہ پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو سفارشات پر عمل کا حکم دیا تھا، جسے پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا.
خیبرپختونخواکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کے بارے میں‌اس درخواست پر اب سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 6فروری کو سماعت کریگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا دورہ مکمل کر کے رجب طیب ایردوان واپس ترکی روانہ