ویب ڈیسک: پشاور میں بھی چینی مہنگی ہو گئی، چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 10روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی فی کلو 160 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور خضدارمیں 155 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
مکل کے دیگر علاقوں فیصل آباد، ملتان، لاڑکانہ، بنوں اور کوئٹہ میں 150 روپے جبکہ حیدرآباد میں 148 روپے، بہاولپور اور سکھر میں 145 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، ملک میں چینی کے اوسط نرخ 150 روپے 43 پیسے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے پشاور میں بھی چینی مہنگی ہو گئی، چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 10روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
