سونے کی قیمت فی تولہ 2لاکھ

سونے کی قیمت فی تولہ 2لاکھ 92 ہزار سے متجاوز ہو گئی

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت فی تولہ 2لاکھ 92 ہزار سے متجاوز ہو گئی، 400 روپے اضافے کے ساتھ ہی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،
تفصیلات کے مطابق مسلسل چوتھے روز اضافہ ہونے سے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی سونا فی تولہ 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے ہو گیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں آج بھی 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 ہزار 200 تک جا پہنچی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہو گئی۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 286 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اس سے مزید ایک روز قبل بھی سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ سامنے آیا تھا، تاریخ میں پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 92 پزار روپے سے بڑھ گئی۔
یاد رہے سونے کی قیمت فی تولہ 2لاکھ 92 ہزار سے متجاوز ہو گئی، 400 روپے اضافے کے ساتھ ہی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.

مزید پڑھیں:  عدم اعتماد کےبعد عمران خان شہدا یادگاروں پرحملہ آور ہوئے،خواجہ آصف