امریکہ سے 7ہزار سے زائد غیرقانونی

امریکہ سے 7ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن ملک بدر

ویب ڈیسک: ٹرمپ نے اپنے وعدے کو عملی جامہ تیزی سے پہنانا شروع کر دیا، غیر ملکی تارکین وطن پر کریک ڈاون کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا، اس دوران امریکہ سے 7ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن ملک بدر کر دیئے گئے، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے ہفتے میں پاکستانیوں سمیت 7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق ادارے نےغیرقانونی امیگرینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن سے متعلق صدر ٹرمپ کے وعدے پر عمل کیا ہے۔
ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں 7 ہزار 300 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا۔ جبری بیدخل کیے گئے افراد میں سے زیادہ تر پر تشدد واقعات میں ملوث افراد تھے۔ کیلیفورنیا میں غیرقانونی امیگرینٹ ہونے کےالزام میں گرفتار پاکستانیوں کی تعداد 10 سے بھی کم ہے۔ یہ کارروائیاں شکاگو، سی ایٹل، اٹلانٹا، بوسٹن، لاس اینجیلس اور نیوآرلینز سمیت مختلف شہروں میں کی گئی ہیں۔
غیر ملکی تارکین وطن پر کریک ڈاون کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا، اس دوران امریکہ سے 7ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن ملک بدر کر دیئے گئے، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری، عدلیہ کی آزادی ودیگر امورجانچنےآئی ایم امشن پاکستان پہنچ گیا