یورپی یونین پر بھی ٹیرف

امریکہ کا کینیڈا، میکسیکو اور چین سمیت یورپی یونین پر بھی ٹیرف کے نفاذ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: امریکہ کا کینیڈا، میکسیکو اور چین سمیت یورپی یونین پر بھی ٹیرف کے نفاذ کا فیصلہ، تفصیلات کےمطابق غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون کے وعدے کے بعد ٹرمپ نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کرنے کی جانب قدم بڑھا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں انہوں نے واضح کر دیا کہ سٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا۔ جس کے نفاذ پر کینیڈا، میکسیکو اور چین کچھ نہیں کرسکتے، یورپی یونین پر بھی ٹیرف نافذ کریں گے۔
امریکی صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اردن اور مصر غزہ متاثرین کو قبول کر لیں گے، جلد یا بدیر سب مان جائیں گے، دوسری طرف روسی صدر سے بھی بات کریں گے، اس سلسلے میں کچھ اہم اقدامات کیلیے پرامید ہیں۔ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے۔
اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کی جانب سے یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 اور چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجے جانے والے سامان پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔
ذرائع نے تبایا ہے کہ ٹیرف عائد ہونے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے بریفنگ میں اس حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر نے ابھی تک یورپی یونین کےخلاف ٹیرف نافذ کرنےسے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  5بلین سے مہمند ڈیم پروجیکٹ بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور