ویب ڈیسک: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ٹیرف لگانے پر امریکہ کو زبردست جواب دیں گے۔
کینیڈین وزیراعظم نے امریکی صدر کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا نہیں چاہتے، مگر ایسے اقدام پر امریکہ کو فوری جواب ضرور دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈین عوام مشکل وقت کیلئے تیار رہیں، اضافی ٹیرف سے معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔
