ڈی ایچ اوز اور عملے

پشاور، ڈی ایچ اوز اور عملے سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائی محکمہ صحت کا منفرد اقدام، محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا ڈی ایچ اوز اور عملے سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرپشن کی بیخ کنی کیلئے محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) اور ان کے عملے سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام 37 ڈی ایچ اوز کو مشیر صحت کے دفتر میں طلب کیا جائے گا، جہاں ان سے تحریری حلف نامے لیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف نامے میں واضح کیا جائے گا کہ کوئی بھی اہلکار قوم کا پیسہ ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کرے گا، اور شعبہ صحت میں بہتری کے لیے کام کرے گا۔
مشیر صحت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ محکمے میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، لیکن اگر تحقیقات میں کسی پر کرپشن ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایچ اوز سے یہ حلف بھی لیا جائے گا کہ وہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن میں بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک