ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا کے علاقے خال میں جاپان پل پر عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیری کام شروع کردیا گیا، اس سلسلے میں نجی تعمیراتی کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جاپان پل کے دریا برد ہونے سے ہزاروں آبادی بازار سے کٹ کر رہ گئی تھی، اس لئے یہ اقدام کیا گیا۔ پل کی تعمیر کیلئے سابق وزیر اعلی نے دورہ بھی کیا اور تعمیر کا اعلان بھی کیا لیکن عملی اقدام نہ اٹھایا جا سکا۔
تین سال گزرنے کے باوجود پل تعمیر نہ ہونے پر جاپان پل پر عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیری کام شروع کردیا گیا۔
