ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات میں برف باری کا سلسلہ رک گیا، اور برف باری سے گلیات، ٹھنڈیانی، ایبٹ آباد کا موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز سے گلیات ٹھنڈیانی میں 4 سے 5 انچ برف پڑ چکی ہے، گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی کا سٹاف مری روڈ پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے موجود، اور سڑک کو صاف کر رہا ہے۔ گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے مطابق ہیوی مشینری کے ساتھ راستوں کو کلیر کیا جا رہا ہے، اور گلیات کے تمام روٹس کو برف باری سے کلیئر رکھا جائے گا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گلیات انے والے سیاح اپنے ساتھ گرم ملبوسات ساتھ لائیں کیونکہ گلیات میں برف باری کا سلسلہ رک گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کو سڑک کے کنارے پر پارک نہ کریں بلکہ کسی محفوظ مقام میں گاڑیاں پارک کریں۔
