راشن تقسیم کے دوران خواتین کااحتجاج

بنوں، حکومتی سطح پر راشن تقسیم کے دوران خواتین کااحتجاج

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں حکومتی سطح پر راشن تقسیم کے دوران خواتین کااحتجاج، روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں راشن نا ملنے پر خواتین نے بنوں کوہاٹ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم روز آتے ہیں اور راشن کے بغیر واپس چلے جاتے ہیں۔
احتجاج کرتی خواتین کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ہم احتجاج پر مجبور ہو گئی ہیں، ہم غریبوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، یہ راشن تو غریب اور نادار لوگوں کیلئے ایا ہے لیکن مل نہیں رہا۔ یاد رہے ضلع بنوں میں حکومتی سطح پر راشن تقسیم کے دوران خواتین کااحتجاج، روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

مزید پڑھیں:  جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں کرپشن سکینڈل آشکار