پی ٹی آئی کو 8 فروری

پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرنی چاہئے، محسن نقوی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرنی چاہئے، اس سلسلے میں‌ہم بھی درخواست کریں گے لیکن اگر ہماری درخواست پر توجہ نہ دی گئی تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔
لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے پاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال نہیں آءی، اس سلسلے میں‌جب کال آئے گی تب دیکھا جائیگا. ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرنی چاہئے، اس سلسلے میں ہم ان سے درخواست کریں گے، لیکن اگرانہوں نے اس درخواست کو نظر انداز کیا تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، اپنے دورے کے دوران متعدد سینیٹرز اور کانگریس کی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، امریکہ کا دورہ کامیاب رہا جس کے اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی جانب سے کشتی کے ذریعے یورپ جانے کے لیے ویزے کا غلط استعمال کرنا انتہائی غلط اورباعث تشویش ہے.
محسن نقوی کا کہنا کہ شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش لگا رہتا تھا، لیکن اس کے باوجود یہاں جتنے منظم طریقے سے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کے باقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو۔ نادرا کے مراکز کو منظم بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، نادرا سینٹرز اور پاسپورٹ آفس مل کرعوام کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے غیر قانونی طور پر باہر جانے والوں اور بدنامی کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے تاہم یہ دعویٰ نہیں کیا جا سکتا کہ ایجنٹ مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، تاہم اس بارے میں کوششیں ضرور کی جائینگی.

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ میں امن واستحکام کیلئے لویہ جرگہ کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت