حملہ کرنےوالوں کی حوالگی کا مطالبہ

پختونخوا حکومت کا اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کرنےوالوں کی حوالگی کا مطالبہ

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا حکومت کا کرم جرگے سے اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کرنےوالوں کی حوالگی کا مطالبہ، فائرنگ کامقصد کوہاٹ میں گرینڈ جرگے کو ناکام بنانا تھا، معاہدے کے تحت فریقین شرپسندوں کےخلاف کارروائی میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پختونخوا حکومت نے کرم جرگے سے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر حملہ کرنے والوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا، سرکاری ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ کامقصد کوہاٹ میں گرینڈ جرگے کو ناکام بنانا تھا جس میں‌وہ ناکام رہے، جرگہ کامیابی سےمنعقد ہوا اور اس حوالے سے فریقین نے حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ذرائع کے مطابق امن معاہدے کےتحت فریقین اور امن کمیٹی نےقیام امن کی ضمانت دی ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرپرحملہ کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں‌طے معاہدے کے تحت فریقین شرپسندوں کےخلاف کارروائی میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرسعید منان ہسپتال میں بدستور زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ امن معاہدے میں‌ہی طے پایا تھا کہ اسلحہ جمع کرانا ہوگا اور بنکر بھی مسمات کرنے ہونگے، اس لئے اب اس معاہدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے فریقین کو اسلحہ جمع کرانا ہوگا اور بنکرز گرانےہوں گے.
یاد رہےخیبر پختونخوا حکومت کا کرم جرگے سے اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ کرنےوالوں کی حوالگی کا مطالبہ، فائرنگ کامقصد کوہاٹ میں گرینڈ جرگے کو ناکام بنانا تھا، جس میں‌انہیں منہ کی کھانی پری.

مزید پڑھیں:  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 331رنز کا ہدف دے دیا