ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں سندھ ، لاہور اور بلوچستان کی ہائیکورٹس سے 3ججز کا تبادلہ کردیا گیا۔
وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ سے جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ سے جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جسٹس سرفراز ڈوگر چیف جسٹس عامر فاروق کے بعد سینئر موسٹ جج ہونگے
ذرائع کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے بعد سینئر موسٹ جج ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ سے آنے والے جج جسٹس محمد آصف حال ہی میں ایڈیشنل جج بنے تھے جب کہ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو 2 سال پہلے ہائی کورٹ کے جج بنے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی سینیارٹی لسٹ میں جسٹس خادم حسین جسٹس ثمن رفعت سے سینئر ہوں گے۔
