پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم

پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں شریک ،دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے اب مخالفت کرکے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے ۔
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا جبکہ صدر آصف زرداری کے دستخط کے بعد یہی یہ بل باقاعدہ طور پر قانون بن چکا ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اب میڈیا پر ایکٹ کی برائے نام مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے کیوں کہ مسلم لیگ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں پارٹیاں ملک میں کالے قوانین کے نفاذ کی برابر کی ذمہ دار ہیں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے مل کر ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا، دونوں پارٹیوں کو اپنے کالے دھن کا مکمل حساب دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں بڑی ڈکیتی واردات، چور 15 لاکھ روپے اور پستول لے اڑے