تجارتی محاذ آرائی کا آغاز

امریکا کا بڑے ممالک کیساتھ تجارتی محاذ آرائی کا آغاز، نئے ٹیرف کا اطلاق

ویب ڈیسک: امریکا نے بڑے ممالک کے ساتھ تجارتی محاذ آرائی کا آغاز کرتکے ہوئے نئے ٹیرٹ کا اطلاق کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سنے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف کے اطلاق کے حکمنامے پر دستخط کردیئے گئے ۔
کینیڈا سے امریکا برآمد کئے جانے والے سامان پر منگل سے25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، میکسیکو سے امریکا برآمد کی جانیوالی اشیا پر بھی25فیصد ٹیکس نافذ ہوگا، چین سے امریکا بھیجی جانے والی اشیا پر دس فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی کیلئے کوئی استثنی نہیں ہے،کسی ملک نے ٹیرف پرردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری ہے۔

مزید پڑھیں:  انٹراپارٹی انتخابات، پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12مارچ تک مہلت