ویب ڈیسک: پشاور میں دلہ زاک روڈ پر ایک شخص کو چاقوؤں کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
ذرئع کے مطابق واقعہ پشاور کے مشہور اقبال پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں ایک شخص کو چاقوؤں کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔
مقتول کی شناخت 45سالہ انور خان کے نام سے ہوئی جوکہ گزشتہ دو روز سے گھر سے نکل کر لاپتہ ہو گیا تھا ۔
مقتول انور خان پیشے کے لحاظ سے ٹیکسی ڈرائیور جبکہ آئس کے نشے میں مبتلا بتایا جا رہا تھا ۔
