اسسٹنٹ کمشنر پر حملے کے مقدمات

کرم میں اسسٹنٹ کمشنر پر حملے کے دو الگ الگ مقدمات درج

ویب ڈیسک: ضلع کرم میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق ضلع اپرکرم میں اسسٹنٹ کمشنر اورپولیس پر ہونے والے حملے کی دو الگ الگ ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئیں ۔
دونوں مقدمات میں میں دہشت گردی،قتل اقدام قتل سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ۔
ایف آئی آر کے مطابق اپرکرم فتح کلے اورغلجو کلے کے مابین لڑائی ہورہی تھی جس پردونوں فریقین کے مابین لڑائی روکنے اسسٹنٹ کمشنر سیکورٹی اہلکاروں کیساتھ روانہ ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنرجیسے ہی غلجوکلے اراضیات پر پہنچے ،تودو،تین نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر زاورپولیس اہلکاعاشق حسین رخمی ہو گئے ۔
زخمی اہلکارکو ڈی ایچ کیوپارا چنارہسپتال منتقل کیاگیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت ،1200روپے فی لیٹر فروخت جاری