ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی شرط پر سندھ میں زرعی ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے تیاری شروع کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے پارٹی ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے پارلیمانی پارٹی کو زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے مراد علی شاہ نے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جس میں میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی، پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے رہنماں کے سامنے اپنے تحفظات اور رائے کا اظہار بھی کیا۔
