عاطف خان عون چوہدری ملاقات

عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات ،وزیراعلیٰ گنڈا پور کے طعنے

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنماء عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے طعنے دیئے جانے لگے ۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کے واٹس گروپ میں پارٹی کے سینئررہنماء عاطف خان کی عون چوہدری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافا ت شدت اختیار کر گئے ۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق گورنر شاہ فرمان نے واٹس ایپ گروپ میں عاطف خان اور عون چوہدری کی ملاقات کی تصویر شئیر کی، جس پر عاطف خان نے ناراض ہوکر کھری کھری سنا دی ۔
واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے طعنہ زنی کرتے ہوئے کہا کہ میں تو چیف ایگزیکٹو کے طور پر مجبوری میں سرکاری لوگوں سے ملتا تھا۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلی علیٰ امین گنڈا پور نے بشری بی بی کے عدت کیس کے گواہ سے ملاقات پر سوالات اٹھائے اور پارٹی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
عاطف خان کی اس ملاقات نے گروپ میں مزید مسائل پیدا کر دیے ہیں اور پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پی ٹی آئی کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  متنازع پیکا ترمیمی بل کیخلاف ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج