چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیکس کی فروخت

چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیکس کی فروخت کا آغاز 3فروری سے ہوگا

ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کردیاگیا جس کے تحت ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 3فروری سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹس ملک بھر کے 26 شہروں کے ٹی سی ایس کے 108 آٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔
فریکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگی،تاہم متحدہ عرب امارات میں 20 اور 23 فروری اور 2 مارچ کو کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی معلومات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔
قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 28 جنوری سے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کردیا تھا۔
شائقین کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سمیت 10 میچوں کے ٹکٹ آن لائن اور نجی کوریئر کمپنی کے 100 سے زائد آوٹ لیٹس سے خرید سکیں گے۔
جنرل اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمتیں 1,000 پاکستانی روپے سے شروع ہوں گی جبکہ پریمیم سٹنگ مختلف کیٹیگریز میں 1,500 پاکستانی روپے سے دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: موٹر سائیکل اور موٹر کار میں تصادم ،1شخص جاں بحق