جنید اکبر کی آئی جی کو وارننگ

ایک بھی ورکر غائب کیاگیاتودھرنےکی کال دوںگا،جنید اکبرکی آئی جی کووارننگ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے نئے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کو وارننگ دی ہے کہ اگر پی ٹی آئی کا ایک بھی ورکر بھی غائب کیا گیا تو پورے صوبے کو دھرنے کی کال دوں گا ۔
پشاور میں پارٹی اجلاس سے بطور صوبائی صدر پہلے خطاب میں جنید اکبر کا کہنا تھا کہ :کسی کے کہنے پر نئے افسر کی بطور آئی جی پولیس تقرری ہوئی،پی ٹی آئی ورکرز کسی بھی جگہ سے غائب ہوا تو وہی پر متعلقہ تھانا کے باہر دھرنا دینا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کوئی غائب ہوا تو پورے خیبر پختونخوا کو دھرنے کی کال دونگامزید ڈرامے برداشت نہیں کرونگا،وزیراعلیٰ گورننس اور میں پارٹی پر فوکس کرونگا،پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جو ورکز فیلڈ میں ہو انکے ساتھ کھڑا ہوں،گرائونڈ پر کام نہیں ہوگا تو جتنا بھی بڑا بندہ ہو پارٹی میں نہیں ہوگا،کسی بھی کارروائی پر بانی پی ٹی آئی کو آمادہ کرونگا،آمادہ نہیں کرپایا تو صدارت سے استعفیٰ دے دوں گا ۔
اپنے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ میں اسٹیج والا بندہ نہیں کارکنوں کے ساتھ ہوگا،آج کافی اراکین اسمبلی مصروفیات کے باعث شریک نہیں ہوئے،بانی پی ٹی آئی نے مجھے ذمہ داریاں دیں،امید ہے صوابی میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں ان کے مشورہ سے مجھے صدارت کی ذمہ داری دی گئی،ہم وزیراعلیٰ کی رہنمائی کے ساتھ جائیں گے ۔
8فروری کے جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہونگا کہ ایم پی اور ایم این اے اتنی گاڑیاں لائیں ،میں نے جلسے جلوس کے لئے کبھی کسی کو گاڑی نہیں دی،وعدہ کرتا ہوں پارٹی میں کسی کو لاکھوں روپے دوں گا نہ ہی لوں گا ،پارٹی میں پیسوں کا تاثر ختم کرونگا ۔
جنید اکبرنے کہا کہ ہزاروں نہیں بس صرف دو ہزار تک بھی ویلج کونسل کی سطح پر جمع ہو تو بہت کچھ ہوسکتا ہے،سیاست میں پیسے لینے اور دینے کا قائل نہیں،پورے خیبر پختونخوا سے ایک ہزار ایسے بندے چاہیے جو پارٹی کے لئے ماہانہ 5 ہزار روپے دیں،طریقہ کار بنائیں گے کہ کہ یہ 1 ہزار لوگ کس طرح ادائیگی کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جب ڈی چوک احتجاج کا حکم دیا تو جائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں ٹیچر کے مبینہ تشدد سے طالب علم کی موت،انکوائری مقرر