عوام کے مینڈیٹ کی توہین

8فروری کو عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی ، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ 8فروری کو پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے ۔
صوابی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 8فروری 2024کو پاکستان کے عوام نے عمران خان کو ووٹ دیالیکن انہوں نے چور شہباز شریف کو ملک پر مسلط کردیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز صرف 17 سیٹوں کا مالک ہے، وزیرِاعظم بنا کر ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی،عمران خان ہی اس ملک کے حقیقی وزیرِاعظم ہیں، انشاللہ دنیا کو دکھائیں گے کہ پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، زبردستی جو مینڈیٹ ہم سے چھینا گیا ہے، اسے واپس لیں گے۔
رہنماء پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عملاً عدالتی نظام کو ختم کردیا گیا آزاد عدلیہ کے لیے لڑیں گے، عدالتوں کو ظالموں کے شکنجے سے آزاد کرائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان سے ملاقات، عدالت نے علی امین کی درخواست ہدایت کیساتھ نمٹا دی