بجلی صارفین کو 52 ارب 12کروڑ

بجلی صارفین کو 52 ارب 12کروڑ روپےریلیف کیلئَےدرخواستیں نیپرامیں جمع

ویب ڈیسک: بجلی صارفین کو 52 ارب 12کروڑ روپے ریلیف کیلئَے درخواستیں نیپرا میں جمع، درخواستوں میں کیپیسٹی چارجزکی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپےکی کمی مانگی گئی ہے، 5 انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز کی بندش کے اثرات شروع ہونے کے قریب۔
تفصیلات کے مطابق 52 ارب 12کروڑ روپے ریلیف کیلئے درخواستیں بجلی کمپنیوں کی جانب سے نیپرا کو جمع کرا دی گئی ہیں۔ اس دوران امکان ثاہر کیا جا رہا ہے کہ 5 آئی پی پیز کی بندش کے اثرات شروع ہونے کے قریب ہیں۔ نیپرا کے مطابق بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع ہو چکی ہیں۔ درخواستیں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہیں۔
نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستوں میں کیپیسٹی چارجزکی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپےکی کمی مانگی گئی ہے، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد 2 ارب 66 کروڑ روپے کمی کی درخواستیں بھی اس میں شامل ہیں، تاہم آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافہ بھی مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا 12 فروی کو درخواستوں کی سماعت کرے گا جو فیصلہ بھی ہوا کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلیے ہوگا، اس دوران بتایا گیا ہے کہ اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔ نیپرا ذرائع کے مطابق سماعت سے قبل یہ بتانا ممکن نہیں کہ صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی کتنی سستی ہو گی۔ یاد رہے 52 ارب روپے سے زیادہ کی متوقع ریلیف کی بڑی وجہ ان 5 آئی پی پیز کا خاتمہ بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  کاٹلنگ میں امن واستحکام کیلئے لویہ جرگہ کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت