ویب ڈیسک: چین، کینیڈا اور میکسیکو پر امریکی ٹیرف سے ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان پایا گیا، امریکی صدر کے اقدام کے بعد ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے، دوسری طرف جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور سیئول سٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی۔
دوسری طرف چین، کینیڈا اور میکسیکو پر امریکی ٹیرف سے ایشیائی سٹاک مارکیٹس بشمول سڈنی، سنگاپور اور ویلنگٹن میں شدید مندی کا راج رہا۔ اس کےساتھ ساتھ امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی یوان اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔
ٹرمپ کے اس حالیہ اقدام کے باعث یورو گزشتہ 2 سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پرآگیا، جبکہ مستحکم سمجھے جانے والے سوئنس فرینک کی قدر میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔
