پیٹرول کے لحاظ سے سستے ترین

پیٹرول کے لحاظ سے سستے ترین ممالک میں پاکستان کا 36واں نمبر، ایران سرفہرست

ویب ڈیسک: دنیا میں پیٹرول کی فروخت کے حوالے سے جاری ہوانے فوالے ممالک کی فہرست میں ایران سرفہرست آ گیا جہاں پیٹرول 7 روپے 98 پیسے میں لیٹر دستیاب ہے، پیٹرول کے لحاظ سے سستے ترین ممالک میں پاکستان 36ویں نمبر پر نوجود ہے۔
اس فہرست میں دیگر ممالک میں بنگلا دیش 46 اور بھارت 73ویں نمبر پر ہے، ہانگ کانگ 950 روپے فی لیٹر دستیاب ہے جس کے ساتھ ہی ہانگ کانگ اس لحاظ سے دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔
پیٹرول کے لحاظ سے سستے ترین ممالک میں پاکستان 36ویں نمبر پر موجود ہے، اس حوالے سے تیار کی جانیوالی فہرست میں دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں بھوٹان 22، افغانستان 31، مالدیپ 34، نیپال 75 اورسری لنکا 86 ویں پر ہے۔
ڈیزل کے لحاظ سے سستے ترین ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان45، بنگلادیش31جبکہ بھارت 61 ویں، بھوٹان 26، افغانستان 30، مالدیپ 38، سری لنکا 66 اور نیپال 79 نمبر پر ہے۔
پیٹرول کی قیمت (جو کچھ ممالک میں گیسولین کہلاتی ہے) مختلف ممالک میں مختلف ہوتی ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں خام تیل کی قیمت، مقامی کرنسی کا امریکی ڈالر کے مقابلے میں تبادلہ نرخ، حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکس اور ڈیوٹیز، اور ریفائننگ اور تقسیم کی لاگت شامل ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے گلوبل پیٹرول پرائسز کے 27 جنوری کے اعداد و شمار اور امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کے لحاظ سے سستے ترین پہلے 10 ممالک میں سرفہرست ایران ہے جہاں پیٹرول 7 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہے۔ اس فہرست میں شامل لیبیا دوسرے نمبر پر ہے جہاں پیٹرول 8 روپے 52 پیسے، وینزویلا میں 9 روپے 76 پیسے، انگولا 91 روپے 58 پیسے، مصر 94 روپے 39 پیسے، الجیریا 94 روپے 87 پیسے، کویت 94 روپے 97 پیسے، ترکمانستان 119 روپے 38 پیسے، ملائشیا 130روپے 14پیسے اور قازقستان 131 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: محکمہ اینٹی کرپشن کو وسیع اختیارات دینے کا فیصلہ