ٹرمپ سے ملاقات کیلئے اسرائیلی وزیراعظم

ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکہ پہنچ گئے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے مختصر گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی اہم ملاقات کرنے جا رہا ہوں، ملاقات ہماری دوستی اور اسرائیل امریکا تعلقات کی مضبوطی کا اشارہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں اسرائیل اور خطے کو درپیش اہم مسائل پر بات ہوگی، ہم نے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل کردیا، اس میں صدر ٹرمپ سے مل کر مزید بہتری لائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: امریکی وکیل نے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا طریقہ بتادیا