Screen Shot 2020 06 22 at 6.42.58 PM

پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر مزید دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

پشاور : ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے مزید دو علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا،سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری.

سمارٹ لاک ڈاؤن فیز سیون حیات آباد اور مندی حسن خیل میں لگایا گیا ہے،سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی،ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا.

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی،ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی،علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں،خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پتنگ خرید و فروخت اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ