ویب ڈیسک: مشیز خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پچلھے صوبائی بجٹ میں پراپرٹی منتقلی ٹیکس 6 تا3 فیصد کم کئے تھے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کو بھی ٹیکس شرح کم کرنے کی درخواست کی تھی۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کے مکانات منتقلی میں زیادہ ٹیکس بہت بڑی رکاوٹ ہے، یہ موقف صوبائی حکومت کا بالکل درست ثابت ہوا، اسی وجہ سے وفاقی حکومت بھی پراپرٹی ٹیکس کی شرح کو کم کرنے جا رہی ہے۔
