آصف زرداری کل 4 روزہ دورے

صدر مملکت آصف زرداری کل 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری کل 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، صدر زرداری اپنی چینی ہم منصب شی جنپنگ کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں، یاد رہے ان کا دورہ 8 فروری تک جاری رہے گا۔
4 روزہ دورے کے دوران صدر مملکت آصف زرداری چین کے صدر شی جنپنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقاتیں کرینگے۔
اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری دیگر سینئر چینی رہنماؤں اور قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورہ چین کے دوران سی پیک، انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں صدور کثیرالجہتی فورمز پر دوطرفہ تعاون پر گفتگو کریں گے، جبکہ اس کے علاوہ چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر آصف زرداری چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
صدر زرداری کا یہ 4 روزہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو اجاگر کرتا ہے۔ یاد رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کل 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے، صدر زرداری اپنی چینی ہم منصب شی جنپنگ کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل سے خط لکھ کر سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے ، گورنر فیصل کریم کنڈی