سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد

صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا، عطا تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پیکا ایکٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے، صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے، سوشل میڈیا کے خطرات روکنے کے لیے یہ اچھا اقدام ہے، صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اس ایکٹ میں کوئی متنازع شق ہے تو سامنے لائی جائے، ہم اس پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
جلد ڈیجیٹل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی۔ پریس کلب یا صحافتی تنظیموں سے منسلک صحافیوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے