ویب ڈیسک: شامی صدر احمد الشرع پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، احمد الشرع کے ساتھ شام کے عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی بھی ہیں۔ شامی صدر احمد الشرع پہلے دورہ پر ریاض پہنچے تو ان کا استقبال ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز نے کیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران احمد الشرع سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ احمد الشرح نے اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سعودی عرب شام کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، انہوں نے شام میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی روشی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں ہی پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی زندگی کے 7 برس سعودی عرب میں ہی گزارے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کردیا تھا جس کے بعد بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے شامی باغی گروہ کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کو ملک کا عبوری صدر مقرر کیا گیا۔
یاد رہے شامی صدر احمد الشرع پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، احمد الشرع کے ساتھ شام کے عبوری وزیر خارجہ اسد الشیبانی بھی ہیں۔
