کیف میں 12 شہری ہلاک

روس کے فضائی حملہ کے باعث کیف میں 12 شہری ہلاک، 9 زخمی

ویب ڈیسک: روس یوکرین جنگ میں شدت آ گئی، فضائی حملوں میں تیزی، روس کے فضائی حملہ کے باعث کیف میں 12 شہری ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق روس نے کیف کی رہائشی آبادی پر میزائل حملہ کیا ہے، روس کے فضائی حملہ کے باعث کیف میں 12 شہری ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ روسی میزائل حملے میں 5عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نےملبے تلے دبے22افراد کو نکال لیا، ہلاک افراد میں3بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، روسی افواج نے کرسک پناہ گزین سکول پر بھی حملہ کیا جس میں چار شہری ہلاک ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  جی7 سے روس کو نکالنا غلطی تھی، دوبارہ شمولیت پر خوشی ہوگی، ٹرمپ