ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات مسلسل روکنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی ہے۔
رٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان سے معتدد بار ملاقات کرنے سے روکا گیا اور ملاقات کرنے نہیں دیا گیا- مصدق عباسی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر چار ، پانچ گھنٹے انتظار کروایا جاتا ہے اور پھر بغیر کسی وجہ کے ملاقات واپس کر دیتے ہیں۔
رٹ میں بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اس حوالے سے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بتایا ہے کہ خان صاحب سے 30 جنوری کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت دیا گیا تھا، مگر 4 گھنٹے انتظار کروا کر بغیر وجہ بتائے واپس کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آج 3 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ملاقات یقینی بنانے کیلئے ریٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ یاد رہے خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات مسلسل روکنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی ہے۔
