ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقہ قیمت منجیوالا کے قریب پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی پرشدت پسندوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا جس میں 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی دو گاڑیاں لکی مروت کی جانب سے میرعالم منجیوالا جائے وقوعہ جا رہی تھی کہ پچھلی گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی ۔
دھماکے کے بعد پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔
