ویب ڈیسک: بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلج کونسل چیئرمین شدید زخمی ہوگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں میں کوہاٹ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ویلج کونسل بیزن خیل کے چیئرمین صفیان وزیر کو شدید زخمی کردیا ۔
زخمی کو خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
