images 1 5

پشاور میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر اجرتی قاتل سمیت 2 ملزمان گرفتار

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ انقلاب کی حدود میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر اجرتی قاتل سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے نوجوان انوار الحق کو رشتہ تنازعہ پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے،

تفصیلات کے مطابق مدعی ساجد ولد زرغون شاہ سکنہ سوڑیزئی پایان نے 10جون کو تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کسی نامعلوم ملزمان نے اس کے بھائی انوار الحق کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی،

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے نوجوان کے اندھے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر عبد السلام خالد کی سربراہی میں ایس ڈی پی او بڈھ بیر گران اللہ اور ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ مقتول کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران شک گزرنے اور بار بار متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم منصف ولد منیف عرف طورے سکنہ سوڑیزئی پایاں کو انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبہ بھر میں میٹرک امتحانات شروع، 3 ہزار سے زائد امتحانی ہال قائم

جس نے ابتدائی تفتیش اور سرسری انٹاروگیشن کے دوران مسمی جاوید اقبال ولد فضل الرحمن سکنہ محمد گل چوک میرہ سوڑیزئی پایان سے اجرت کی رقم کے وعدے پر مقتول انوار الحق کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کیا جس پر ملزم جاوید اقبال کو بھی حراست میں لیا گیا جس تفتیشی ٹیم کے روبرو بیٹی کے رشتہ تنازعہ پر ملزم منصف کے ذریعے نوجوان کو قتل کرانے کا اعتراف کر لیا ہے، جن کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔