سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

عمران خان کو190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کو190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ کیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا کو تبدیل کردیا گیا اور اب ناصرجاوید رانا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھے۔
جسٹس اعظم خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج تعینات ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا عہدہ خالی تھا اور ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو عارضی طور پر قائم مقام سیشن جج تعینات کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 17 جنوری کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے تین بار موخر کیے جانے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

مزید پڑھیں:  برٹش پاکستانی کریم خان امریکی پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے