سوات میں زلزلے کے جھٹکے

سوات وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات و گردو نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 80 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل اور گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں ایشیاء کی پہلی سی پی اے کانفرنس کا انعقاد