لکی مروت میں آپریشن

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، ایک دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک:لکی مروت میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ۔
ذرائع کے مطابق لکی مروت میں سی ٹی ڈی پولیس نے نیو میر عالم منجیوالا کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کامقامی کمانڈر انتہائی مطلوب خوارج ریحان اللہ المروف منتظر آشنا ولد نقیب اللہ سکنہ مرمنڈی اعظم سرائے نورنگ ہلاک ہو گئے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت لیفٹیننٹ عارف اللہ خان کو شہید کرنے سمیت پولیس پر حملوں ،بھتہ خوری،اغوائیگی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی،پولیس نے دہشت گرد کے قبضے سے کاشنکوف ، میگزین اور ہینڈگرنیڈ بھی برآمد کرلیے۔
آئی جی پی ذوالفقارحمید نے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کی ہلاکت پر لکی مروت پولیس کی تعریف کرتے ہوئے اہلکاروں کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا ۔

مزید پڑھیں:  شیر فضل مروت کو نکالنا عمران خان کا فیصلہ ہے ،سلمان اکرم راجہ