پشاور،1 روز میں 54کلوآئس برآمد، 92ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں اور ڈیلرز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رکھا جس کے دوران 84مزید مقدمات درج کرکے 92 ملزموں کو گرفتار کیا گیااورلاکھوں مالیت کی آئس وہیرئوئن بھی برآمد کرلی گئی ۔دو دنوں میں اب تک کل 146مقدمات درج اور 160ملزمان گرفتارکئے جاچکے ہیں۔
سی سی پی او پشاورقاسم علی خان کی نگرانی میں ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ خصوصاً آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزموں کونشانہ بنایاجارہاہے ۔کریک ڈائون کے دوران ایک روز میں 54 کلو گرام آئس، 49 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی دو دنوں کے دوران کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے اب تک 146مقدمات درج کرکے 160منشیات فروشوں اور ڈیلرز کو گرفتار کیاجاچکاہے جبکہ ان سے 87کلوگرام آئس، 71کلوگرام چرس،3 کلوگرام ہیروئن اور 18بوتل شراب بھی برآمد کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  لاؤس میں دھماکہ،3چینی باشندوں سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے