Untitled 3 Recovered Recovered

برطانیہ میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے تین افراد کو ہلاک اور تین کو شدید زخمی کر دیا

ویب ڈیسک: برطانیہ کے قصبے ریڈنگ میں ہفتے کے روز ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے تین افراد کو ہلاک اور تین کو شدید زخمی کر دیا،مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ اس حملے کو دہشت گردی کے ایک واقعہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اس کی تحقیقات دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کام کرنے والی پولیس کو سونپی جا رہی ہیں،پولیس نے فی الحال حملے کا نشانہ بننے والوں کے نام افشا نہیں کیے۔

تھامس ویلی پولیس نے کہا ہے کہ حملے میں ملوث ایک 25 سالہ نوجوان کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا، جس کے بعد انہیں کسی اور کی تلاش نہیں ہے،عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس حملے کا یقینی طور پر کوئی محرک تھا،سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انہیں اس حملے سے دکھ ہوا اور دھچکا لگا ہے،

مزید پڑھیں:  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی رواں ماہ پاکستان آئیں گے

ریڈنگ ایسٹ کے لیے پارلیمنٹ کے رکن میٹ روڈا نے کہا ہے کہ یہ ایک ششدر کر دینے والا حملہ تھا جو قصبے کے ایک خوبصورت تاریخی حصے کے پارک میں ہوا، یہ جگہ ریڈنگ ایبے اور ریڈنگ جیل کے کھنڈرات کے قریب ہے۔ ان دونوں کھنڈرات کا شمار تاریخی عمارتوں میں کیا جاتا ہے،اس حملے سے چند گھنٹے قبل اسی مقام پر نسلی تعصب کے خلاف کام کرنے والے ایک گروپ ‘بلیک لائیوز میٹرز’ کے تحت ایک مظاہرہ ہوا تھا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کا مظاہرے سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا،

مزید پڑھیں:  افغانستان میں بارش اور سیلابی ریلے ، 33افراد جاں بحق

فروری میں لندن پولیس نے ایک بیس سالہ نوجوان سودش امان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، جس نے نقلی باردوی جیکٹ پہن کر ایک مصروف شاہراہ پر دو افراد پر چاقو کے وار کیے تھے۔ بعد میں داعش نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔