ویب ڈیسک: پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں 20سال بعد میچ کروانے پر غور شروع کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں پی ایس ایل کے میچ کروانے کیلئے آئی سی سی کے نمائندے نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پر غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گرائونڈ ،پویلین ایریاروٹ اور کھلاڑیوں کیلئے ہوٹل روٹ کا سروے کیا گیا۔
پشاور پولیس کے سربراہ نے آئی سی سی کے نمائندوں کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوام کو سٹیڈیم لانے کیلئے شٹل سروس،ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ اور اسٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈبنایاجائیگا ۔
پولیس حکام کے مطابق پی سی بی نے اپریل میں پی ایس ایل کے دو میچ پشاور میں کروانے پر غور شروع ہے اس سلسلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے تسلی بخش انتظامات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں آخری میچ پاکستان انڈیا کے مابین 2006میں کھیلا گیا تھا ۔
