کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز گرانے کا کام جاری ہے اور اب تک 30سے زائد بنکر مسمار کئے جاچکے ہیں ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں بنکرز کی تعداد 250سے زیادہ ہے جہاں بنکرز کی مسماری کا عمل پولیس کی نگرانی میں جاری ہے ۔
حکام نے بتایا کہ امن معاہدے کے تحت ضلع میں اب تک 30سے زائد بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے جرگہ کررہے ہیں جب کہ غذائی اشیا اور دیگرسامان کی 453 گاڑیاں کرم پہنچائی جا چکی ہیں۔
