ویب ڈیسک: حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لئے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی حماس نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا منصوبہ ناقابل عمل ہے مصری فلسطینی عوام کوقبول نہیں کرتے۔
ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔
ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیل کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں مدد ملے گی ۔
